Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے رام مندر سے متعلق راجہ سنگھ کے بیان کی مذمت کی

کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے رام مندر سے متعلق راجہ سنگھ کے بیان کی مذمت کی

حیدرآباد 10 اپریل (یواین آئی ) کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے رام مندر سے متعلق بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے بیان کی مذمت کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف بی جے پی کے لیڈر یہ کہتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ پرعدالت کے فیصلہ کا احترام کریں گے اور دوسری طرف اشتعال انگیز بیانات کے ذریعہ سماج میں تفرقہ پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی طبقہ کے خلاف ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے جس سے تشدد کو ہوا ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی بیان بازی سے لوگوں کے جذبات کو ابھارنے کا کام کیا جارہا ہے جو قابل مذمت کام ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ راجہ سنگھ کے بیان پر پولیس کیا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سے اس کا اثر ساری ریاست تلنگانہ پر پڑے گا۔واضح رہے کہ رام مندر کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کے گلے کاٹنے کا انتباہ راجہ سنگھ نے دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT