Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / ’’کانگریس ہوا میں اُڑ گئی، لیکن بی جے پی کا کیا ہوا‘‘

’’کانگریس ہوا میں اُڑ گئی، لیکن بی جے پی کا کیا ہوا‘‘

ٹاملناڈو، مغربی بنگال اور کیرالا میںمودی کا جادو نہیں چل سکا: شیوسینا
ممبئی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابیوں کے چرچوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ مغربی بنگال اور ٹاملناڈو میں مودی کا جادو نہیں چل سکا گو کہ آسام میں زعفرانی جماعت اقتدار پر قبضہ کی ہے۔ شیوسینا کے
ترجمان روزنامہ ’سامنا‘ نے اپنے اداریہ میں لکھا کہ ’’بدقسمتی سے ہمیں یہ کہنا ہوگا کہ مغربی بنگال اور ٹاملناڈو میں بی جے پی، علاقائی جماعتوں کو بیدخل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ان ریاستوں میں مودی کا جادو نہیں چل سکا۔ بی جے پی نے آسام میں کانگریس کو بیدخل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے لیکن وہ مغربی بنگال،ٹاملناڈو اور کیرالا میں ناکام ہوگئی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT