Sunday , April 30 2017
Home / سیاسیات / کانگریس ۔ ایس پی اتحاد سے مودی کی مسکراہٹ غائب ‘ راہول

کانگریس ۔ ایس پی اتحاد سے مودی کی مسکراہٹ غائب ‘ راہول

باندہ ( یو پی ) 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ادعا کیا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرہ سے مسکراہٹ غائب ہوگئی ہے ۔ راہول نے مودی کے اترپردیش کا متبنہ بیٹا ہونے کے ریمارک پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 2014 میں کہا تھا کہ گنگا میا نے اپنے بیٹے کو وارناسی طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وارناسی ان کی ماں ہے اور وہ وارناسی کے بیٹے ہیں۔ راہول نے مودی کہا کہ رشتوں کو پروان چڑھانا پڑتا ہے صرف دعوی نہیں کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی نے اترپردیش کے عوام سے رشتے بنائے ہیں تو انہیں نبھانا بھی چاہئے ۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم سماجوادی پارٹی ۔ کانگریس اتحاد سے بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وزیر اعظم اچھے موڈ میں ہوتے تھے لیکن جب سے کانگریس ۔ ایس پی نے اتحاد کیا ہے وہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے اعلان کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کابینہ کا اجلاس طلب کرکے پانچ منٹ میں یہ کام ہوسکتا ہے لیکن ان کے ادارے صاف نہیں ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT