Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / کانگواور ونیزویلا میں رائے دہی ‘ کانگو میں دھاندلیوں کی شکایت‘ ونیزویلا میں صدر مادوروکی پُرامن رائے دہی کی اپیل

کانگواور ونیزویلا میں رائے دہی ‘ کانگو میں دھاندلیوں کی شکایت‘ ونیزویلا میں صدر مادوروکی پُرامن رائے دہی کی اپیل

برازاویلے/کاراکاس ۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگو کی پارلیمنٹ کیلئے آج رائے دہی منعقد ہورہی ہے ۔ صدراتی انتخابات کے دوران گذشتہ سال پُرتشدد واقعات کے بعد ملک میں یہ اولین رائے دہی ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے تشدد کے واقعات کی توقع نہ ہونے کے باوجود رائے دہی میں دھاندلیوں کی شکایت کی ہے ۔ 20لاکھ سے زیادہ رائے دہندے پہلے مرحلے کی رائے دہی میں اپنے حق رائے دہی کا کانگو کی پارلیمنٹ کے ارکان منتخب کرنے کیلئے استعمال کریں گے ۔ کاراکاس سے موصولہ اطلاع کے بموجب ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپوزیشن کی جانب سے کل مقررہ رائے دہی میں پُرامن انداز میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور سیاسی تشدد کے ذریعہ صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے بچائیں ۔

TOPPOPULARRECENT