Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / کانگو پر اقتصادی پابندیوں کا یوروپی یونین کا اشارہ

کانگو پر اقتصادی پابندیوں کا یوروپی یونین کا اشارہ

لگزیمبرگ، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے اور تشدد کی وارداتوں کے پیش نظر ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو پر اقتصادی پابندی لگا سکتی ہے۔ یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے کہاکہ ’’جمہوریہ کانگو میں انتخابات کے لیے جتنی جلدی ہو، نافذ ر کرایا جانا چاہئے ۔ الیکشن کو 2017 سے آگے ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم اس ملک پر اقتصادی پابندی عائد کر سکتے ہیں اور اس سمت میں کام بھی شروع ہو چکا ہے۔‘‘  جمہوریہ کانگو کے صدر جوزف کابلا کی میعاد دسمبر میں ختم ہو رہی ہے لیکن حکام نے کچھ پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی سبکدوشی اپریل 2018 تک کے لئے ٹال دیا ہے ۔ انتخابات کو ملتوی کئے جانے کی مخالفت میں گزشتہ ماہ دارالحکومت کنشسا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی لگزیمبرگ میں ہونے والی میٹنگ میں اقتصادی پابندیوں کے سلسلے غور و خوض کیا جائے گا جس میں سفر پر پابندی اور املاک کو ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔ خارجہ پالیسی کے چیف موگیریني کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کی واردات کے لئے ذمہ دار لوگوں پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT