Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاورم پیٹ میں سالانہ جلسہ مدرسہ مسائیہ

کاورم پیٹ میں سالانہ جلسہ مدرسہ مسائیہ

جڑچرلہ۔ 18 اپریل (راست) جناب محمد شریف چودھری کنوینر کی اطلاع کے بموجب 12 رجب المرجب مطابق 20 اپریل بعد نماز مغرب محلہ بنی خانہ کاورم پیٹ جڑچرلہ تیسرا سالانہ جلسہ مدرسہ مسائیہ زیرنگرانی جناب حبیب محمد خاں نائب صدر تلنگانہ ریوینگ بزنس مین منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت مولانا حافظ سید رؤف علی قادری ملتانی صدر المدرسین دارالعلوم عربیہ کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ (حیدرآباد) شرکت کریں گے۔ جلسہ میں تعلیمی مظاہرہ میں کامیاب طلباء و طالبات کی تقسیم انعامات مہمان خصوصی کی ہاتھوں سے عمل میں آئیں گے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 7396721692 ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT