Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / کاویری بند پرامن ، اسٹالن اور کنی موزی سمیت کئی کارکن گرفتار

کاویری بند پرامن ، اسٹالن اور کنی موزی سمیت کئی کارکن گرفتار

چینائی۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صبح سے شام تک کا ٹاملناڈو بند جو آج کاویری مسئلہ پر کاشت کاروں کی اسوسی ایشنس کی جانب سے منایا گیا تھا۔ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا جبکہ اپوزیشن قائدین کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ڈی ایم کے کے ایم کے اسٹالن اور کنی موزی شامل ہیں۔ خود کو گرفتاری کے لئے پیش کرنے کے علاوہ احتجاجی مظاہرین نے ریاست کے مختلف علاقوں میں ازخود گرفتاری کے لئے خودسپردگی کرلی۔ مسلسل مختلف قسم کے احتجاج دیکھے گئے۔ ریاست گیر سطح پر ٹرینوں اور سڑکوں کی ناکہ بندی کی گئی۔ بند کے حامیوں بشمول اپوزیشن پارٹیوں نے ریاست گیر سطح پر ناکہ بندی کی۔ ویگل ایکسپریس کو دونڈیگل اسٹیشن پر روکنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ سینکڑوں احتجاجی افراد نے مظاہرے کئے۔ دکانیں اور تجارتی ادارے پورے ٹاملناڈو میں بند کی تائید میں بند کردیئے گئے۔ ٹامل افراد کو کرناٹک میں حملوں کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کا اہتمام کیا گیا تھا اور مسئلہ بین ریاستی پیچیدہ مسئلہ کی جو دریا کے پانی کی تقسیم کے سلسلہ میں ہے، طویل مدتی حل کا مطالبہ کیا گیا۔ عام آدمی کو پریشانی سے بچانے کے لئے ریسٹورنٹس، دکانیں اور پیٹرول پمپس کو 6 بجے شام تک بند کیا گیا۔ تاہم بند سے سرکاری اور مرکزی حکومت کے دفاتر، ان کے زیر انتظام ادارے، بینک اور سرکاری زیر انتظام کارخانے متاثر نہیں ہوئے۔ حالانکہ کئی مقامات پر حاضری کم دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں سرکاری، سرکاری امداد یافتہ ادارے اور بیشتر خانگی اسکول اور کالج کارکرد رہے

حالانکہ حاضری کم تھی۔ سرکاری ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بسیں اور ٹرینیں حسب معمول چلائیں حالانکہ بیشتر آٹو رکشا، ٹیکسی، خانگی لاریاں اور تجارتی منتقلی کے اداروں کی بسیں سڑکوں سے غائب رہے۔ سینما شوز اور فلموں کی شوٹنگ بند کے دوران معطل کردی گئی تھی۔ چینائی میں ڈی ایم کے کے خازن اسٹالن نے ایگنور ریلوے اسٹیشن ٹرمینل پر ایک جلوس کی قیادت کی۔ انہیں سینکڑوں پارٹی کارکنوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جبکہ یہ لوگ ٹرمینل کے روبرو دھرنا دے رہے تھے اور ریل روکو احتجاج کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ چیف منسٹر جئے للتا کو ان کی پا رٹی کی تائید حاصل ہوئی اور کہا گیا کہ اگر وہ وزیراعظم نریندر مودی اور یا چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا سے کاویری آبی تنازعہ کے سلسلہ میں ملاقات کرے تو پارٹی ان کی تائید کرے گی۔ اسٹالن نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے صرف مکتوبات روانہ کررہی ہیں۔ ڈی ایم کے کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کنی موزی نے جو ڈی ایم کے سربراہ ایم کرونا ندھی کی دختر ہیں، اناسلائی میں ریل روکو احتجاج کیا۔ ان کے ساتھ پارٹی کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کاویری مسئلہ سے دوری اختیار نہیں کرسکتا۔ کرناٹک میں ٹامل عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ پولیس نے 15 ہزار ارکان عملہ کو چینائی میں تعینات کرتے ہوئے وسیع تر صیانتی انتظامات کئے تھے تاہم ایک نوجوان نامتملہار کچی نے خودسوزی کرلی اور وہ 90 فیصد حد تک جھلس گیا۔

جی ایس ٹی کونسل کا سرکاری اعلامیہ
نئی دہلی۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے رسمی طور پر جی ایس ٹی کونسل کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اس کے ذریعہ ٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائے گا۔ مستثنیٰ اشیاء کا اعلان کیا جائے گا اور نئے ٹیکس نظام کے تحت حد کا تعین کیا جائے گا۔ کونسل کی صدارت مرکزی وزیر فینانس کریں گے جو فینانس یا ٹیکس اندازی کے انچارج وزیر ہیں، یا پھر کوئی دوسرا وزیر مملکت جو مالیہ یا فینانس کا مرکز میں انچارج ہے یا پھر کوئی رکن کرے گا۔ حکومت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دستوری اختیارات کے تحت صدر جمہوریہ جی ایس ٹی کونسل تشکیل   دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT