Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / کاٹے دھن میں ایک شخص کی مشتبہ موت

کاٹے دھن میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد  /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی و صنعتی علاقہ کاٹے دھن میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جو کام کرنے والی کمپنی کے احاطہ میں جھلس کر خاکستر ہوگیا ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ تاہم پولیس نے فوری مقام پر پہونچکر حالات کا جائزہ لیا ۔ اس واقعہ کو منظم سازش اور قتل قرار دیا جارہا ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی جلکر خاکستر ہونے والی کی شناخت ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس شحص کی عمر 35 تا 40 سال کے درمیان ہوسکتی ہے جو 50 فٹ کی بلندی سے گرکر جھلس گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شحص سمجھا جاتا ہے کہ ایک فوڈ کمپنی میں کام کرتا تھا اور اسی علاقہ میں رہتا تھا اور یہ شخص بلندی سے جلتے ہوئے کچرہ میں گرکر خاکستر ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT