Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کاپولیڈر پدمانابھم کی بھوک ہڑتال ختم

کاپولیڈر پدمانابھم کی بھوک ہڑتال ختم

تحفظات کیلئے بی سی کمیشن رپورٹ طلب کرنے حکومت کا تیقن
حیدرآباد۔8فبروری ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے کاپو لیڈر مدرا گڈا پدمانابھم اپنی ( کاپو) برادری کو تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کی گئی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کو آج حکومت آندھراپردیش کے واضح تیقنات پر ختم کردیا ۔ آندھراپردیش کے وزیر محنت کے اچن نائیڈو تلگودیشم ریاستی یونٹ کے صدر کے کلا وینکٹ راؤ اور ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی ٹھوٹانہ یمورتولو اور این وی ایس ورما نے پدمانابھم سے ضلع مشرقی گوداوری میں واقع ان کے آبائی گاؤں کرلمپوڈی میں ملاقات کی ۔ کلاوینکٹ راؤ اور اچن نائیڈو نے پدمانابھم کو لیمو  کا شربت پیش کیا ۔ پدنابھم کاپو برادری کو تحفظات دینے کے مطالبہ پر اپنی شریک حیات ‘ ارکان خاندان اور دیگر حامیوں کے ساتھ جمعہ سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کررہے تھے ۔ بعدازاں پدمانابھم نے کہا کہ حکومت نے کاپو طبقہ کی پسماندہ طبقات میں شمولیت کیلئے بصورت ممکنہ 9ماہکے بجائے اندرون سات ماہ پسماندہ طبقات کمیشن سے رپورٹ حاصل کرنے اور آئندہ سال سے کاپو ویلفیر کارپوریشن کو 1000کروڑ روپئے سالانہ جاری کرنے کا تیقن دی ہے ۔ اچن نائیڈو نے کہا کہ 31جنوری کو پدمانابھم کی طرف سے منعقدہ ریالی کے دوران تشدد کے ضمن میں پولیس کی طرف سے درج کردہ مقدمات پر عدالتی اصولوں کے مطابق انصاف کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT