Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کاپو تحفظات کیلئے احتجاج کو جنا سینا سربراہ پون کلیان کی تائید

کاپو تحفظات کیلئے احتجاج کو جنا سینا سربراہ پون کلیان کی تائید

حیدرآباد 7 فبروری ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش میں کاپو برادری کو بی سی زمرہ میں شامل کرنے کے مطالبہ پر بھوک ہڑتال کر رہے سابق وزیر ایم پدمنابھم کو آج جنا سینا کے صدر و ٹالی ووڈ اداکار پون کلیان کی تائید حاصل ہوئی ہے ۔ پون کلیان نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ تلگودیشم حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبہ کی تائید میں احتجاج کر رہے کاپو برادری کے قائدین سے بات چیت کرے ۔ پون کلیان نے کہا کہ کاپو برادری کو تحفظات ایک انتخابی وعدہ ہے جو تلگودشیم پارٹی نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس مسئلہ کا کوئی قابل قبول حل دانشوروں سے مشاورت کے ذریعہ دریافت کرے اور یہ کام صورتحال کے مزید بگڑنے سے پہلے کیا جانا چاہئے ۔ اس دوران ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر سوال کیا ہے اور کہا کہ حکومت نے اس مسئلہ کی یکسوئی کا تیقن دیا ہے اس کے باوجود بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ انہیں بھوک ہڑتال ختم کردینی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT