Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کاچیگوڑہ ، وجئے واڑہ اسٹیشنوں پر وائی فائی سہولت

کاچیگوڑہ ، وجئے واڑہ اسٹیشنوں پر وائی فائی سہولت

نئی دہلی۔/4مئی ، ( پی ٹی آئی) ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ نٹ ورک سہولت کو توسیع دینے کے منصوبہ کے ساتھ ریلویز نے گوگل کے مفت وائی فائی سرویس کو وجئے واڑہ ، کاچیگوڑہ اور رائے پور ریلوے اسٹیشنوں پر کل سے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ ماہ بھونیشور ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی سرویس کا آغاز کیا گیا تھا۔ ریلوے مسافروں کو وائی فائی کے ذریعہ بہترین انٹرنیٹ سرویس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ جن مسافروں کے پاس اسمارٹ فونس ہوں گے وہ وائی فائی سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔ ان ریلوے اسٹیشنوں پرکچھ دنوں سے وائی فائی کی آزمائشی سرویس دی جارہی تھی۔ اب کل 5مئی سے باقاعدہ سرویس دستیاب ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT