Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن میں ایک شخص کی مشتبہ موت

کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق 74 سالہ محمد حسین جو بھرت نگر اپل علاقہ کا ساکن تھا، یہ شخص کل کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فارم نمبر 2 کے قریب پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ محمد حسین پلاٹ فارم کے قریب مشتبہ طور پر گر پڑے اور سر پر زخم آنے سے ان کی صحت خراب ہوگئی جنھیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئے۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT