Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کاچیگوڑہ ‘ وجئے واڑہ اسٹیشنوں پر ہائی اسپیڈ وائی فائی کا آغاز

کاچیگوڑہ ‘ وجئے واڑہ اسٹیشنوں پر ہائی اسپیڈ وائی فائی کا آغاز

نئی دہلی 5 مئی ( این ایس ایس) وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام پر عمل آوری کی سمت مزید پیشرفت میں وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج کاچیگوڑہ ‘ وجئے واڑہ اور رائے پور ( چھتیس گڑھ ) ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی اسپیڈ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ سریش پربھو نے دہلی سے ویڈیو لنک کے ذریعہ اس سرویس کا افتتاح انجام دیا ۔ ریلوے بورڈ کے صدر نشین اے کے متل ‘ سابق رکن الیکٹریکل اے کے کپور اور دوسرے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ وائی فائی سہولت ان اسٹیشنوں پر آنے والے وزیٹرس اور ریلوے مسافرین کو وزارت ریلوے کی کمپنی ریل ٹیل اورگوگل کے اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے ۔ یہ وائی فائی ہائی اسپیڈ ہوگا ۔ سریش پربھو نے کہا کہ ان اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافرین کو ہائی اسپیڈ وائی فائی سہولت سے استفادہ کا موقع حاصل ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT