Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کاچی گوڑہ ، منماڑ ، کاچی گوڑہ پاسنجر کی جزوی منسوخی

کاچی گوڑہ ، منماڑ ، کاچی گوڑہ پاسنجر کی جزوی منسوخی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈچپلی اور نظام آباد اسٹیشنوں کے مابین ٹریک کی بہتری کے کاموں کے لیے بڑی رکاوٹ کے پیش نظر مندرجہ ذیل دو پاسنجر ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کی گئی ہیں ۔ ٹرین نمبر 57562 منماڑ ، کاچی گوڑہ پاسنجر جو منماڑ سے روانہ ہونے والی ہے ۔ نظام آباد اور کاچی گوڑہ کے مابین جزوی طور پر منسوخ کی گئی ہے ۔ یہ ٹرین 19 جنوری تا 18 فروری نظام آباد تک چلے گی ۔ جب کہ ٹرین نمبر 57561 کاچی گوڑہ ، منماڑ پاسنجر جو کاچی گوڑہ سے روانہ ہونے والی ہے کاچی گوڑہ اور نظام آباد کے مابین جزوی طور پر منسوخ کی گئی ہے ۔ یہ ٹرین 20 جنوری تا 19 فروری نظام آباد یا منماڑ ہی چلے گی۔ مذکورہ ٹرینوں کی جزوی منسوخی کے مد نظر ٹرین نمبرات 57601/57602 کاچی گوڑہ نظام آباد پاسنجر تمام ایام میں چلے گی ۔ اور ٹرین نمبرات 57562/57561 کے تمام ہالٹنگ اسٹیشنس پر 19 جنوری تا 19 فروری رکے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT