Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کاچی گوڑہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

کاچی گوڑہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کاچی گوڑہ کے علاقہ میں رات دیر گئے ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم افراد جو رات دیر گئے مقتول کے مکان پہونچے اور بحث و تکرار کے بعد چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ علی احمد ساکن کاچی گوڑہ ریاست اترپردیش کا متوطن پیشہ سے پینٹر تھا اور اس کا بڑا بھائی یار محمد بھی یہاں رہتا تھا ۔ کل رات نامعلوم افراد علی احمد کے مکان پہونچے اور یار محمد کے متعلق دریافت کیا ۔ تاہم یار محمد کی مکان میں غیر موجودگی پر وہ برہم ہوگئے اور علی احمد پر حملہ کردیا ۔ پولیس کاچی گوڑہ نے یہ بات بتائی ۔ تاہم اس بات کی توثیق نہیں کی کہ پولیس کو کس ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT