Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کاکا برازیل کی ٹیم میں شامل

کاکا برازیل کی ٹیم میں شامل

برازیلیا ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام )برازیل نے امریکہ میں آئندہ ماہ  ہونے والے کوپا امریکہ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ میں اسٹار فٹبالر کاکا کو شامل کر لیا ہے۔34 سالہ مڈفیلڈر کو زخمی ہونے والے بایرن میونخ کے ڈگلس کوسٹا کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بائیں ران میں تکلیف کے سبب ایونٹ کی 100ویں سالگرہ کے خصوصی ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اے سی میلان اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر برازیل کے کوچ ڈونگا کے منظور نظر رہے ہیں لیکن انہیں زیادہ وقت کیلئے میدان میں نہیں اتارا گیا۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 91 میچوں میں 29 گول کرنے والے کاکا گزشتہ تین سال کے دوران اپنے ملک کیلئے صرف 60منٹ کا کھیل پیش کر سکے ہیں۔ کاکا برازیل کے اسکواڈ میں زخمی  ہونے کے بعد کسی کی جگہ شامل کئے جانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جہاں اس سے قبل جوناز کو ریکارڈو اولیویرا کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔کوپا امریکا کپ میں برازیل گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ ایکواڈور، ہیتی اور پیرو سے ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT