Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کاکتیہ اور شاتاواہنا یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے پی جی سیٹ کا اعلان

کاکتیہ اور شاتاواہنا یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے پی جی سیٹ کا اعلان

17 اپریل سے آن لائن ادخال درخواست کا آغاز پروفیسر رویندر ڈائرکٹر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی قدیم کاکتیہ یونیورسٹی اور شاتاواہنا یونیورسٹی میں 2017-2018 کے تعلیمی سال میں پوسٹ گریجویٹ ( پی جی ) کورسیس میں داخلوں کے لیے پی جی انٹرنس ٹسٹ ’ پی جی سیٹ 2017 ‘ کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ پروفیسر وی رویندر ڈائرکٹر ایڈمیشن ، ڈاکٹر وائی وینکٹیا ، اور جے لکشمن نائیک جوائنٹ ڈائرکٹرس ایڈمیشن سیل کاکتیہ یونیورسٹی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اس تعلیمی سال کے لیے پی جی سیٹ 2017 میں شرکت کر کے پی جی کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ داخل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 17 اپریل سے ہی درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ امیدوار یا طلباء اپنی درخواستیں کسی می سیوا ، یا ٹی ایس آن لائن سنٹر اور انٹرنیٹ سنٹر کے ذریعہ کاکتیہ یونیورسٹی اڈمیشن ویب سائٹ kakatiya.ac.in یا kudoa.in سے اپنی درخواستیں اپ لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اور رجسٹریشن فیس بھی کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں ۔ او سی بی سی طلباء کے لیے رجسٹریشن فیس 450 روپئے ، ایس سی ، ایس ٹی اور جسمانی طور پر معذور طلباء کے لیے 350 روپئے فیس مقرر کی گئی ۔ جب کہ داخلہ کے قواعد و ضوابط کاکتیہ یونیورسٹی کے مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ بغیر کسی جرمانہ کے ساتھ طلباء اپنی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مئی ہوگی اور 600 روپئے جرمانہ کے ساتھ 15 مئی تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT