Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / کاک پٹ میں محفل سجانے پر کویتی پائلٹ کا لائسنس ضبط

کاک پٹ میں محفل سجانے پر کویتی پائلٹ کا لائسنس ضبط

کویت ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کویتی حکومت نے ایک پائلٹ کی جانب سے فحش اداکارہ اور اس کی دوست کو دوران فلائٹ کاک پٹ میں بٹھانے کے واقعہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے پائلٹ کا لائسنس ضبط کرلیا ہے۔ کویت کی وزیر مواصلات عیسٰی القندیری نے کویتی روزنامے ’الجریدہ‘ کو بتایا تھا کہ تفتیش کی روشنی میں پائلٹ کے درجہ کو گھٹا کر اسسٹنٹ بنا دیا گیا ہے۔ فحش اداکارہ کلوئی مافیا جو کہ کلوئی خان کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، برطانوی ٹیلنٹ شو ’ایکس فیکٹر‘ میں شرکت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہیں 2010ء  میں منشیات کے استعمال اور اخلاق سوز حرکات کے الزامات کی وجہ سے پروگرام سے نکال دیا تھا۔ اس واقعہ کی جو ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہیکہ کلوئی ایک کے بعد ایک ’سیلفی‘ بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ خاتون نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے چاہنے والوں کیلئے اس واقعہ کی کچھ تفصیل دی تھی مگر اس کا مکمل حال برطانوی شامنامے ’ڈیلی اسٹار‘ کو دیا۔ اس واقعہ کے بعد مسافروں کو کاک پٹ میں داخلے کی اجازت اور کاک پٹ میں سگریٹ پینے والے پائلٹوں کیخلاف نئی سزاؤں کو وضع کیا گیا ہے۔ کلوئی کے مطابق جہاز کے کپتان نے سفر کے دوران کاک پٹ میں بیٹھے ہوئے 40 سگریٹ پھونک ڈالے اور اس کے علاوہ خواتین کے ساتھ مل کر گانے بھی گائے۔

TOPPOPULARRECENT