Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کا انعقاد TS TET-2017 آج

کا انعقاد TS TET-2017 آج

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( آئی این این) : تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (TS TET-2017) کے 23 جولائی کو انعقاد کے سلسلہ میں تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں ۔ یہ امتحان دو سیشن میں ہوگا ۔ پیپر I کے اوقات 9-30 تا 12 بجے دن اور پیپر II کے اوقات 2-30 تا 5 بجے شام ہوں گے ۔ جملہ 367,912 امیدوار امتحان میں شرکت کررہے ہیں اور ریاست بھر میں 1574 سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ 111,647 امیدوار 483 سنٹرس پر پیپر I اور 256,265 امیدوار 1091 سنٹرس پر پیپر II تحریر کریں گے ۔ امیدواروں کو مقررہ وقت پر سنٹر پہنچ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ الکٹرانک اشیاء ، پرس وغیرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور OMR شیٹس پر بلیک بال پوائنٹ پن استعمال کرنا ہوگا ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT