Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کا جنرل ایڈمیشن ٹسٹ 3 اپریل کو منعقد ہوگاFIITJEE

کا جنرل ایڈمیشن ٹسٹ 3 اپریل کو منعقد ہوگاFIITJEE

حیدرآباد ۔ 19 مارچ (پریس نوٹ) FIITJEE کی جانب سے کلاس VI تا XII کے تمام طلبہ اور JEE ایڈوانسڈ اینڈ مین، اولمپیاڈس، کے وی پی وائی، XII بورڈس، این ٹی ایس ای اور جونیر سائنس اولمپیاڈ میں کامیابی کے خواہاں طلبہ کیلئے جنرل ایڈمیشن ٹسٹ 3 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ FIITJEE کی جانب سے کلاس XII میں جانے والے طلبہ کیلئے بھی خاص طور پر جنرل ایڈمیشن ٹسٹ 27 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ ایک سالہ کلاس رومس پروگرامس میں فزکس، کیمسٹری اور میاتھیمیٹکس کے بنیادی نظریات پر توجہ دی جاتی ہے۔ FIITJEE کی جانب سے جے ای ای (مین اینڈ ایڈوانسڈ) کیلئے طلبہ کو تیار کیا جاتا ہے۔ کلاس XII کے طلبہ کیلئے اس کے ایک سالہ کلاس روم پروگرام سے طلبہ کو نہ صرف JEE (مین اینڈ ایڈوانسڈ) اور دیگر انجینئرنگ انٹرنس امتحانات میں کامیابی میں مدد ہوگی بلکہ وہ XII بورڈ امتحانات میں بھی کامیابی حاصل کرپائیں گے۔ اس کیلئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ ہے ٹسٹ سے دو دن قبل (شخصی طور پر ؍ آن لائن موڈ میں)، ڈاک کے ذریعہ ٹسٹ کی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ۔ FIITJEE ٹسٹ کیلئے پہلی مرتبہ رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کیلئے رجسٹریشن فیس ہے۔ 700 روپئے۔ ماضی میں کسی FIITJEE ٹسٹ کیلئے رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کیلئے رجسٹریشن فیس ہے 600 روپئے، آن لائن رجسٹریشن کیلئے www.fiitjeelogin.com کو لاگ آن کریں۔
انٹر امتحانات کا پرامن انعقاد

TOPPOPULARRECENT