Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کا کل اوپن ڈےESSO-INCOIS

کا کل اوپن ڈےESSO-INCOIS

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : حیدرآباد میں واقع ای ایس ایس او ۔ انڈین نیشنل سنٹر فار اوشیئن انفارمیشن سروسیس

(ESSO-INCOIS) کی جانب سے کئی خصوصی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جیسے سونامی وارننگس ، ماہی گیروں کو مشورے ، اوشین اسٹیٹ فورکاسٹ اینڈ ہائی ویوالرٹس وغیرہ ۔ یہ سنٹر وزارت ارتھ سائنسیس ، حکومت ہند کے تحت کام کرتا ہے ۔ وزارت ارتھ سائنسیس کی جانب سے ان کی 10 ویں یوم تاسیس 27 جولائی کو منائی جائے گی جس میں ایک اوپن ڈے کا INCOIS پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ عوام الناس یعنی فیملیز ، دلچسپی رکھنے والے افراد سے 27 جولائی کو صبح 9-30 تا 5 بجے شام اوپن ڈے میں شرکت کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ کیمپس پر ایک علحدہ پوسٹر نمائش عوام کے لیے 27 جولائی تا 2 اگست کھلی رہے گی ۔ 27 جولائی کو خاص طور پر اسکولس / کالجس کے لیے ایک انٹریکٹیو ٹور پروگرام کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے لیے ای میل کے ذریعہ پیشگی رجسٹریشن کروانا لازمی ہے ۔ تفصیلات کے لیے [email protected] ، 040-23886148 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT