Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کبڈی ، کھوکھو اور والی بال میں اُدھ بھاؤ اسکول کو انعامات

کبڈی ، کھوکھو اور والی بال میں اُدھ بھاؤ اسکول کو انعامات

حیدرآباد ۔ 24 اگسٹ ۔( ای میل ) دوسرے ایس جی ایف انٹر اسکول زونل ٹورنمنٹ اور سلیکشن کے ضمن میں سکندرآباد کے جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ مختلف مقابلوں میں اُدھ بھاؤ اسکول کے طلبہ نے متعدد ایونٹس میں انعامات حاصل کئے ہیں۔ 22 تا 24 اگسٹ منعقدہ مختلف کھیلوں میں مذکورہ اسکولس نے کبڈی ، کھوکھو اور والی بال میں انعامات حاصل کئے ہیں۔ کوچ سراون کی سرپرستی میں مذکورہ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے اسکول کے جونیر بوائیز نے کھوکھو میں تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ جونیرس کے زمرے میں لڑکیوں کی ٹیم نے دوسرا اور لڑکیوں کی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ تین روزہ ایونٹ جس میں دونوں شہروں سے 24 اسکولس نے مختلف ایونٹ کیلئے متعدد ٹیمیں روانہ کی تھیں اس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو تلنگانہ اسپورٹس کے عہدیدار مسٹر نرسیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے انعامات تقسیم کئے ۔ اُدھ بھاؤ اسکول سکندرآباد کے سنٹر کی پرنسپل مسز بندو نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دینے کے علاوہ کوچ کی خدمات کو بھی سراہا ہے ۔

 

مصباح نے مشکل حالات میں مقابلہ کرنا سکھایا: اظہر علی
ساؤتھمپٹن ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ونڈے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں مقابلہ کرنا سکھایا۔پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی میں کئی نام یاد آتے ہیں جن میں سعید اجمل، عبدالرحمن، جنید خان اور عمرگل بولنگ میں قابل ذکر ہیں جبکہ بیٹنگ میں یونس خان سب سے نمایاں رہے۔ مصباح الحق اور اسد شفیق نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ ا سٹاف کی محنت کو کسی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ عالمی نمبر ایک ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ مصباح الحق کو پتہ ہے کہ کھلاڑی کی صلاحیت سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT