Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کبڈی لیگ میں بنگلور کے کھلاڑی اور تلگو کوچ کو ریڈ کارڈ

کبڈی لیگ میں بنگلور کے کھلاڑی اور تلگو کوچ کو ریڈ کارڈ

بنگلورو۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) بنگلور کے امیت راٹھی اور تلگو ٹائٹانس کے کوچ سرینواس ریڈی کو یہاں جاری پرو کبڈی لیگ میچ میں غیرمنصفانہ و نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ریڈ کارڈ (سرخ کارڈ) بتاتے ہوئے کھیل سے باہر جانے کا راستہ دکھا دیا گیا۔ ان دونوں کیلئے ایک میچ میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ راٹھی کو اس وقت سرخ کارڈ دکھایا گیا جب انہوں نے اپنے حریف راہول چودھری کو لات مار دیا۔ سرینواس ریڈی کو کل رات بنگلور بُلس اور تلگو ٹائٹانس کے درمیان ایک میچ میں برہمی کا مظاہرہ پر سرخ کارڈ دکھایا گیا۔ ان دونوں کے ایک میچ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پرو کبڈی لیگ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر پرساد را، پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’بنگلور بلس کے امیت راٹھی کو حریف ٹیم دھاوے کے دوران مخالف کھلاڑی ٹیم، دھاوے کے دوران مخالف کھلاڑی کو لات مارنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہے۔ سرینواس ریڈی کو کھیل کے قریب غیرضروری طور پر غصہ کے اظہار اور چیخ پکار پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

سنگرام سنگھ نے کشتی کا
افتتاحی مقابلہ جیت لیا
موہالی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) پروکشتی چمپین شپ مقابلوں کا آج یہاں پورے جوش و خروش کے ساتھ آغاز ہوا جس میں مقامی پسندیدہ پہلوان اور بین الاقوامی ریسلر سنگرام سنگھ نے امریکی روبی 17-6 سے شکست دے دی۔ کشتی کا یہ دلچسپ مقابلہ کل رات موہالی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہی جس کا پانچویں راؤنڈ میں اختتام عمل میں آیا جب سنگرام نے اپنے حریف امریکی پہلوان کے چاروں خانے چت کردیا۔ اس مقابلے کو ایک پیشہ ورانہ کشتی اور روایتی فلایدھ کے طور پر دیکھا گیا۔ میچ کے بعد منتظمین نے ’’کشتی برائے کار‘‘ پروگرام کے حصہ کے طور پر ایک خانگی دواخانہ کو 50,000 روپئے کا عطیہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT