Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کتاب اوراق ماضی کی رسم رونما

کتاب اوراق ماضی کی رسم رونما

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، پروفیسر فیضان مصطفیٰ رسم اجراء کریں گے
حیدرآباد ۔ /17 مئی (پریس نوٹ) سجاد شاہد معتمد اردو مجلس کی اطلاع کے مطابق اردو مجلس کے زیراہتمام شاہد حسین زبیری سابق مختار کل و چیرمین نظامس پرائیویٹ اسٹیٹس کی تصنیف ’’اوراق ماضی‘‘ کی رسم رونمائی ہفتہ /20 مئی کو شام 6 بجے تراب علی بھون ، سالارجنگ میوزیم میں انجام پائے گی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی پروفیسر فیضان مصطفی وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی آف لاء کتاب کی رسم رونمائی انجام دیں گے ۔ مہمانان اعزازی پروفیسر رحمت یوسف زئی ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، نواب میر اصغر حسین اور جناب سی امتیاز الدین کتاب پر تبصرہ کریں گے ۔ مصنف نے اس کتاب میں ہز اگزالٹیڈ ہائی نیس والا شان نواب مکرم جاہ بہادر آصف جاہ نظام ہشتم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے ۔ پروفیسر رحمت یوسف زئی صدر اردو مجلس نے خواتین و حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔

 

آئیٹا کا اورینٹیشن پروگرام کا اختتام ‘ دانشوران قوم کے خطابات
حیدرآباد ۔ /17 مئی (راست) آئیٹا کے ریاستی سطح کے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کے اختتام پر آئیٹا کے ذمہ داران اور دانشوران قوم نے تلنگانہ و آندھراپردیش سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ کرام کو مخاطب کیا ۔ اس موقع پر جناب محمد رفعت علی  سابق آئی اے ایس آفیسر ‘ جناب خالد رسول خاں ‘ صدر آل انڈیا مسلم سنگم اور محترمہ اسماء زرین ‘ ممبر ایس اے سی و  کنوینر شعبہ خواتین تلنگانہ نے اپنے خصوصی خطابات میں مختلف زاویوں سے اساتذہ کی اہمیت ‘ سماج میں ان کا مقام اور ان کو درپیش چیلنجس و دیگر اہم امور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معلم انسانیتؐ کے اُسوہ کو اپناتے ہوئے ہی اساتذہ سماج میں ایک بہترین انقلاب برپا کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر آئیٹا کے مختلف ذمہ داران جناب میر ممتاز علی ‘ سکریٹری آئیٹا تلنگانہ نے تنظیم کے متعلق اراکین کے ذمہ داریوں اور اہداف کی حصول یابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تنظیم کو مستحکم کرنے کے لئے جہد مسلسل کرتے رہیں ۔ جناب سید خالد حسین قیصری ‘ صدر آئیٹا تلنگانہ نے اپنے اختتامی خطاب میں جذباتی انداز میں اساتذہ اور ان کے پیشہ وارانہ اقدار کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آخر میں جناب سید اظہر الدین کے اظہار تشکر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT