Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کتاب جنگلاتی زندگی کی آج جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

کتاب جنگلاتی زندگی کی آج جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد ۔ /14 مئی (راست) ڈاکٹر ایم اے قدیر کی ادبی ، سائنسی کتاب ’’جنگلاتی زندگی‘‘ کی رسم اجرائی زیراہتمام نیو سائنس فورم حیدرآباد اور ادارہ سیاست عمل میں آئے گی ۔ /15 مئی بروز پیر کو بعد نماز مغرب گولڈن جوبلی ہال روزنامہ سیاست ، عابڈس میں منعقد ہوگی ۔ رسم اجراء بدست جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست عمل میں آئے گی ۔ مقررین جناب سید شاہ سراج الدین (موظف) ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد عبدالرحمن ، (موظف) اڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ انیمل ہسبینڈری ، جناب محمد عبدالماجد (موظف) ڈپٹی رجسٹرار محکمہ کوآپریشن نظامت کے فرائض جناب اطیب اعجاز انجام دیں گے ۔ محبان اردو سے مع احباب شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔ کنوینرس شیخ محمود حبیب حسن شعیب ہوں گے ۔ سامعین حضرات سے گزارش ہے کہ مغرب کی نماز ادارہ سیاست کی نماز گاہ میں ادا کریں تاکہ نماز کے فوری بعد رسم اجراء کی محفل شروع کی جاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT