Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کتاب ’ پولیس ریکروٹمنٹ ‘ کا رسم اجراء

کتاب ’ پولیس ریکروٹمنٹ ‘ کا رسم اجراء

مصنفین عبدالحفیظ ضیا و عبدالرحمن کی ستائش ، پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر و تلنگانہ حج کمیٹی کے اسپیشل حج آفیسر جناب عبدالشکور کے ہاتھوں پولیس کانسٹبل اور سب انسپکٹر کے رکروٹمنٹ کے لیے تیار کی گئی جناب عبدالحفیظ ضیا اور جناب عبدالرحمن کی کتاب کی آج حج ہاوز میں رسم اجراء عمل میں آئی ۔ جناب عبدالحفیظ ضیا گورنمنٹ اسکول دھول پیٹ کے مدرس ہیں اور پولیس رکروٹمنٹ کوچنگ کا 14 سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ جب کہ جناب عبدالرحمن گورنمنٹ اسکول ریاست نگر کے مدرس ہیں اور ٹیچرس رکروٹمنٹ اور پولیس رکروٹمنٹ پر کوچنگ کا دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ جناب عبدالرحمن کے مضامین بین الاقوامی جریدہ میں بھی شائع ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ دونوں قابل اساتذہ آج کل شہر میں مختلف مقامات پر پولیس کانسٹبل اور سب انسپکٹر کے رکروٹمنٹ کی کوچنگ دے رہے ہیں ۔ اس کتاب میں رکروٹمنٹ کے تحریری امتحان کے لیے تمام ضروری عنوانات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر محکمہ آبکاری کے آفیسر جناب احمد اشفاق علی قریشی اور کئی طلباء موجود تھے ۔ سب نے ان قابل اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT