Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / کتب خانوں کو معلومات کے مرکز میں تبدیل کرنے کا عزم

کتب خانوں کو معلومات کے مرکز میں تبدیل کرنے کا عزم

لائبریریز کی اہمیت و افادیت پر دو روزہ تبادلہ خیال
حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) سماج میں پبلک لائبریریز کے رول اور موقف سے متعلق جنوبی ہند کے لائبریری پالیسی سازوں کے مابین دو روزہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے جس کا اہتمام انڈین پبلک لائبریری مومنٹ نے راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا۔ فاؤنڈیشن کے عہدیدار برج کشور شرما نے اس موقع پر کہاکہ لائبریریز علم کے خزانے ہیں۔ قوم دولت سے ترقی نہیں کرتی علم و معلومات سے ترقی کرتی ہے۔ عوام کی نالج تک رسائی ہو تو قوم ترقی کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں کتب خانوں کا اہم رول ہے۔ لائبریریز کو نوجوانوں کے لئے زیادہ پُرکشش بنانا چاہئے تب ہی نالج سوسائٹی قائم ہوسکتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارے پاس 70 ہزار پبلک لائبریریز ہیں لیکن انھیں عوام کی ضروریات کی تکمیل کے قابل نہیں بنایا جاسکتا۔ کتب خانے پُرکشش ہونا چاہئے اور ایسے وسیع احاطے والے ہونا چاہئے جہاں عوام آسانی سے پہونچ سکیں اور جہاں مطالعہ کرنے والوں کو ہر قسم کی سہولت دستیاب ہونی چاہئے۔ انفارمیشن کتابوں تک محدود نہیں ہوتا ہم لائبریریز کو معلومات کے مرکز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT