Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کترینا جانس فرانس منتقل‘گولڈ میڈل کیلئے پر عزم

کترینا جانس فرانس منتقل‘گولڈ میڈل کیلئے پر عزم

پیرس ۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام) زخموں کے متواتر مسائل سے پریشان برطانوی ایتھلیٹ کترینا جانسن تھامپسن نے اپنے کیریئر کو طول دینے کیلئے فرانس کو نیا مسکن بنا لیا۔ وہ مونٹ پیلیئر منتقلی کے بعد بہترین ٹریننگ کی بدولت خود کو اپنے ملک کی نئی گولڈن گرل بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے ملک میں آمد اور جیسیکا اینس ہل کی رہنمائی ان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والا مظاہر دینے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی یکسر بدل چکی کیونکہ وہ لیورپول میں رہائش پذیر تھیں اور نئے ملک میں فرنچ زبان سیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف8 رنز سے شکست
پوچیفسٹروم۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام)چار ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو آٹھ رنز سے شکست دی ہے۔ فاتح ٹیم  نے پانچ وکٹوں پر 269رنز بنائے۔ آندری اسٹین83، کپتان چول ٹریون 77 اور ٹریشا چیٹی76 رنز پر نمایاں رہیں۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نو وکٹوں پر261 رنز بنا سکی۔ دیپتی شرما 71اور کپتان میتھالی راج نے54 رنز  اسکور کئے۔ شبنم اسماعیل نے تین وکٹیں لیں۔ دوسرے میچ میں زمبابوے نے آئر لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT