Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کتوں کے حملہ میں زخمی طالب علم کی موت

کتوں کے حملہ میں زخمی طالب علم کی موت

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقے میں پیش آئے ایک واقعہ میں تیسری جماعت کا طالب علم آوارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 سالہ جی پون کمار گورنمنٹ پرائمری اسکول کا طالبعلم ہے اور آج اسکول سے واپس لوٹنے کے بعد مکان کے روبرو کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں کی ایک ٹولی نے کمسن پون کمار پر اچانک حملہ کردیا جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ بچے کی ماں نے اس منظر کو دیکھ کر چیخ و پکار کی جس کے نتیجہ میں مقامی عوام نے زخمی پون کمار کو مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے ۔

TOPPOPULARRECENT