Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کتھلاپور میں سب اسٹیشن کے قیام کیلئے 15 کروڑ منظور

کتھلاپور میں سب اسٹیشن کے قیام کیلئے 15 کروڑ منظور

کتھلاپور /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کتھلاپور میں عوام بجلی کے مسئلہ دو چار ہے لیکن اب 15کروڑسے 132/33 بجلی سب اسٹیشن کی تعمیر کی جانے والی ہے اس سے عوام کی مشکل دور ہوئی کچھ دن پہلے تک منڈل کے دیہاتوں میں بجلی کی وجہہ سے ٹی وی فیان دیگر سامان جل جایا کرتے تھے پچھلی حکومت نے 8 کروڑ کی منظوری دی لیکن قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے کاموں کا آغاز نہیں ہوا تلنگانہ کی حکومت قائم ہونے کے بعد محکمہ برقی کے ملازمین نے پھر سے اندازا لگا کر تجاویز روانہ کیں ۔ اس پر 15کروڑ کی منظوری دی گئی کتھلاپور 168 سروے نمبر میں تین ایکر زمین میں  132/33 K.V. سب اسٹیشن بنایا جارہا ہے اس سے میڈپلی کورٹلہ کے کچھ دیہاتوں میں اور  رودرنگی مانالا کتھلا پور منڈل کے گائوں میں بجلی کا مسئلہ دور ہوگا ،کیونکہ حکومت کسانوں کو  9گھنٹے بجلی دینے والی ہے لہذا یہ کام زوروں سے چل رہا ہے۔

عیدگاہ سنگاریڈی میں
شجرکاری پروگرام
سنگاریڈی2 ؍ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی چنتا پر ابھاکر نے انچارج سر پنج پاوانی چنتل پلی ‘  ایم پی ٹی سی کرشنا وینی ‘ اشوک ‘ زیڈ پی ٹی سی منوہر گوڈ ‘ چیرمین ما رکیٹنگ کمیٹی کونڈل ریڈی ‘ وائس چیرمین مارکیٹنگ کمیٹی ایم اے سبحان ‘ ایم اے حکیم ایڈوکیٹ اورضلع میناریٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید احمد علی ‘ ایم پی ڈی او سنگاریڈی ‘ اے پی او سنگاریڈی کے ہمراہ عیدگاہ سنگاریڈی پہنچ کر ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجر کاری کی ۔ اس موقع پر جناب محمد علی مو ظف ایس آئی ‘ محمد عبد الستار متولی عید گاہ سنگاریڈی ‘  چنتل پلی وارڈممبرس ‘ محمد وسیم اور اسکول کے اسا تدہ کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT