Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کتھلا پور میں مزدور دو ماہ سے اجرت سے محروم

کتھلا پور میں مزدور دو ماہ سے اجرت سے محروم

کتھلا پور ۔ 14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کتھلا پور منڈل کے 18 دیہاتوں میں وپھدی حامی اسکیم کے تحت کئی کام جاری ہے جیسے لنک روڈ کا کام جاری ہے ، گرمی کی شدت کی وجہ سے مزدوروں کو 20 فیصد مزدوری میں اضافہ کرنے سے مزدور تھوڑی پریشانی بتارہے تھے کچھ دن پہلے تک ICICI ، آندھرا بنک کے ذریعہ مزدوری ادا کی جارہی تھی لیکن صحیح مزدوری نہ ملی لہذا تروتی گاؤں کافی آنٹیلیر ایریا ہونے کی وجہ سے اس گاؤں میں ان سہولتوں کو فراہم نہیں کیا گیا 17 دیہاتوں کوربینک کی سسٹم کے ذریعہ مزدوروں کو کھاتے میں مزدوری جمع ہورہی تھی مگر اب دو مہینے سے مزدوری نہیں مل رہی ہے ہر روز دو ہزار مزدور کام کررہے تھے ابھی 1200 مزدور کام کررہے ہیں ۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے اور مزدور نہ ملنے کی وجہ سے مزدور کام نہیں کررہے ہیں مزدوروں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت سے ہم مزدور درخواست کررہے ہیں کہ ہمیں مزدوری بھرپور دیں اور جلدی دیں ۔

TOPPOPULARRECENT