Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کتہ پیٹ میں پھانسی کے ذریعہ ایک شخص کی خودکشی

کتہ پیٹ میں پھانسی کے ذریعہ ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ کتہ پیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ نوین کمار جو اسپیشل کمشنر بلدیہ کے دفتر کا ملازم تھا ۔ مشتبہ حالت میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق اس نے سیلنگ فیان سے ساڑی کے ذریعہ انتہائی اقدام کیا ۔ انسپکٹر چیتنیہ پوری پولیس مسٹر نوین کمار کے مطابق ابتداء کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ نوین کمار ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ گھریلو مسائل ، گھر کی تعمیر کا مسئلہ سے وہ پریشان تھا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ نوین کمار اسپیشل کمشنر بلدیہ کے دفتر کا پی اے نہیں تھا بلکہ پی اے چھٹی پر ہونے کے سبب وہ اس کا زائد کام انجام دے رہا تھا ۔ تاہم پولیس نے کام کے بوجھ اور ہراسانی کے الزام کو مسترد کردیا اور بتایا کہ نوین کمار کے آلسیشن کتے کی گذشتہ ہفتہ موت ہوگئی اور وہ تب سے مزید پریشان ہوگیا تھا ۔ اس نے اپنی ذہنی تکلیف اور خرابی صحت کی علامتیں اپنے ماموں کو بتایا تھا ۔ آج اس نے اپنے مکان میں اس کی نانی کو کمرے کے باہر بھیج کر فیان کے ذریعہ خودکشی کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT