Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / کثرت ازواج کے مرتکب دو افراد کو سزائے قید

کثرت ازواج کے مرتکب دو افراد کو سزائے قید

مانٹریال ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو مرد جن میں سے ایک کی 25 بیویاں اور 146 بچے ہیں، کو کثر ت ازواج کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے مستوجب سزاء قرار دیا گیا جو کینیڈین قانون کے عین مطابق ہے جہاں کثرت ازواج پر امتناع عائد ہے۔ ونسٹن بلیک مور اور جیمس میریسن اولر (جس کی پانچ بیویاں ہیں) کو پانچ سال سزائے قید کا سامنا ہے۔ کینیڈا میں کثرت ازواج مخالف قانون 127 سال پرانا ہے۔ خاتون جج شیری این ڈونیگن جن کا تعلق برٹش کولمبیا سپریم کورٹ سے ہے، نے یہ فیصلہ سنایا۔

TOPPOPULARRECENT