Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / کثرت شراب نوشی سے نوجوان لڑکی فوت

کثرت شراب نوشی سے نوجوان لڑکی فوت

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) کثرت سے شراب نوشی کے سبب ایک نوجوان لڑکی فوت ہوگئی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے بموجب 23 سالہ سوفیہ پرواتانی ساکن چراغ علی لین عابڈز کل رات علاقہ حبشی گوڑہ میں اپنے ساتھیوں کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی جس میں اس نے کثیر مقدار میں شراب پی جس کے نتیجہ میں اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ لڑکی کو خانگی دواخانہ میں منتقل کیا گیا، لیکن حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT