Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کثیر رقم کا سرقہ کرنے والا سارق گرفتار

کثیر رقم کا سرقہ کرنے والا سارق گرفتار

آرمور /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں 18 جولائی کو ہوئے سرقہ کے مجرم محمد مبین کو آرمور پولیس کی جانب سے نظام آباد آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں حراست میں لے لیا گیا ۔ آرمور پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اے سی پی آرمور شیوا رام کا صحافیوں سے خطاب اے سی پی نے بتایا کہ 18 جولائی کو آرمور مستقر کی واسوی الیکٹریکل شاپ چار سارقوں کی جانب سے ڈرامائی طور پر کار میں آکر شاپ کے مالک کی آنکھ میں دھول جھونک کر ایک لاکھ 70 ہزار روپئے کا سرقہ کیا تھا جس پر کامیاب تحقیقات کرتے ہوئے ضلع نظام آباد ، کاماریڈی ، میدک کے پولیس کے تعاون سے اس کیس کا مجرم حاجی متوطن نرسم پلی ، ضلع میدک کو گرفتار ہوئے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی گئی ۔ اس کی بنیاد پر آرمور پولیس سرکل انسپکٹر سیتارام کی نگرانی آر ٹی سی بس اسٹانڈ نظام آباد پہونچکر محمد مبین کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے 44 ہزار روپئے اور اک سیل فون حاصل کیا گیا ۔ بتایا کہ اور ایک پراوین نامی مجرم فرار ہیں ۔ اسے بہت جلد حراست میں لے لیا جائے گا ۔ اے سی پی شیوا رام نے بتایا کہ عوام کے تعین سے آرمور پولیس کی جانب سے مختلف چوراہوں پر جملہ 62 سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں انہیں کی مدد سے ان سارقوں کی نشاندہی کی گئی ۔ انہوں نے آرمور کی عوام سے اپیل کی کہ مختلف محلہ جات کے چوراہوں پر سی سی کیمرے نصب کریں جس میں محکمہ پولیس بھی تعاون پیش کرے گی ۔

 

TOPPOPULARRECENT