Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / کثیف دھویں سے آلودگی، اسکولس کو تعطیلات

کثیف دھویں سے آلودگی، اسکولس کو تعطیلات

تہران ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے دارالخلافہ میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی موسم کی پہلی زبردست آلودگی نے آج یہاں حکام کو اسکولس بند کرنے پر مجبور کردیا۔ اتوار کے روز کثیف سفید اور براؤن رنگ کے دھویں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے اطراف و اکناف کی پہاڑیوں کو بھی نظروں سے اوجھل کردیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے مکان میں ہی رہنے کو ترجیح دی یا پھر باہر نکلنے کی صورت میں انہوں نے اپنی ناک پر نقاب چڑھا لیا۔ کثافت کو عالمی صحت تنظیم نے معمول سے تین گنا زائد بتایا جس کے بعد کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکولس کے لئے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT