Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / کجریوال اور آزاد کے خلاف ہتک عزت مقدمہ کی سماعت ملتوی

کجریوال اور آزاد کے خلاف ہتک عزت مقدمہ کی سماعت ملتوی

نئی دہلی۔/23فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج چیف منسٹر دہلی ارویند کیجروال اور بی جے پی کے معطل شدہ رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے خلاف ڈی ڈی سی اے اور اس کے نائب صدر چیتن چوہان کی داخل کردہ مجرمانہ ہتک عزت شکایت پر سماعت کیلئے 10مارچ تاریخ مقرر کی ہے۔ جن پر کرکٹ اداروں کے خلاف رسواء کن ریمارکس کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ ابھیلاش ملہوترہ طویل رخصت پر ہیں لہذا کیس کی سماعت کوطوالت دے دی گئی ہے۔شکایت کنندگان نے الزام عائد کیا کہ کیجروال اور آزاد جو کہ ڈی ڈی سی اے کے ارکان ہیں سیاسی فائدے حاصل کرنے کیلئے توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT