Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / کجریوال بدعنوان افراد کو اپنا قریبی ساتھی بناتے ہیں : بی جے پی

کجریوال بدعنوان افراد کو اپنا قریبی ساتھی بناتے ہیں : بی جے پی

نئی دہلی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی اور مرکز کے درمیان سی بی آئی کے دھاوے کے سلسلہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں مرکزی وزیر راجیہ وردھن راٹھوڑ نے آج الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال ایک بدعنوان عہدیدار کو اپنا قریبی ساتھی بنائے ہوئے ہیں۔ راٹھوڑ نے پرزور انداز میں کہاکہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کسی بھی کمپنی سے وابستہ نہیں ہیں حالانکہ اُن کا نام ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں لیا جارہا ہے۔ کجریوال نے بدگوئی شروع کردی ہے۔ اس سوال پر کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے خلاف کونسی کارروائی متوقع ہے، راٹھوڑ نے جو جیٹلی کے نائب وزیر برائے اطلاعات و نشریات ہیں، کہاکہ یہ فیصلہ کرنا حکومت کا نہیں بلکہ پارٹی کا کام ہے۔ اُن کے خیال میں پوری صورتحال جلد ہی واضح ہوجائے گی۔ کجریوال کو خاص طور پر جواب دینا چاہئے کیوں کہ اُنھوں نے ایک نئی قسم کی سیاست کا آغاز کیا ہے اور اس حقیقت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بدعنوان شخص کو اپنا قریبی ساتھی نہیں بنائیں گے۔ کجریوال اس حقیقت سے واقف ہیں کہ وہ ایک بدعنوان عہدیدار کو اپنا قریبی ساتھی بنائے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT