Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / کجریوال جیل جانے تیار ہوجائیں : بی جے پی

کجریوال جیل جانے تیار ہوجائیں : بی جے پی

نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو مودی حکومت پر اُن کے تازہ حملے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی نے آج انھیں یکے بعد دیگر غیردستوری اقدام کرنے کا موردِ الزام ٹھہرایا اور ان سے کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی کے داخل کردہ ہتک عزت مقدمہ میں ’’جیل جانے کیلئے تیار ہوجائیں‘‘۔ بی جے پی کی طرف سے نیشنل سکریٹری شریکانت شرما نے الزام عائد کیا کہ کجریوال حکومت ’’مکمل ناکام‘‘ رہی ہے اور چیف منسٹر اپنی ناکامیوں کو ’’چھپانے‘‘ اور کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے اپنے پرنسپال سکریٹری کو ’’بچانے‘‘ کی خاطر بی جے پی قائدین کے خلاف سیاسی مقصد براری پر مبنی الزامات عائد کرتے جارہے ہیں۔ مبینہ ڈی ڈی سی اے کرپشن کا جائزہ لینے کیلئے حکومت دہلی کے مقررہ کمیشن آف انکوائری کو غیرقانونی قرار دینے والے مرکز کے فیصلے کے باوجود عام آدمی پارٹی لیڈر کی جانب سے تحقیقات جاری رکھنے کے عزم کو نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ انھیں یہ دلائل عدالت میں پیش کرنے چاہئیں جہاں ہتک عزت کے مقدمہ کی شنوائی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT