Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / کجریوال حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

کجریوال حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

نئی دہلی، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مرکز کے ساتھ اختیارات کی تقسیم کے سلسلے میں دہلی حکومت کی پٹیشن پر سماعت سے انکار کر دیا۔ اس کو کجریوال حکومت کیلئے جھٹکا مانا جا رہا ہے ۔سپریم کورٹ عدالت نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ اس پر پہلے ہی سماعت کر چکی ہے ۔ پہلے اسے اس پر فیصلہ دینے دیں اس کے بعد ہی اسے اس کے پاس لے کر آئی۔جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں ہائی کورٹ کو یہ حکم کیسے دے سکتے ہیں کہ وہ صرف دائرہ اختیارات پر فیصلہ سنائے نہ کہ اس کی خامی اور خوبی پر۔دہلی حکومت کی وکیل اندرا جے سنگھ نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ دہلی میں حکومت کے اختیارات کے سلسلے میں مشکوک حالات ہیں لہذا وہ ریاست اور مرکز کے درمیان اختیارات کے بٹوارے اور خاص طور سے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے والی صورت حال کو بھی واضح کرے ۔

TOPPOPULARRECENT