Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / کجریوال دروغ گوئی میں مصروف : جیٹلی

کجریوال دروغ گوئی میں مصروف : جیٹلی

وزرائے اعلیٰ ممتابنرجی اور نتیش کو کجریوال سے لاتعلق ہوجانا چاہئے
نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ڈی سی اے تنازعہ کے بارے میں اروند کجریوال پر جوابی تنقید کرتے ہوئے وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج انہیں ’’جھوٹا پروپگنڈہ‘‘ پھیلانے کا موردالزام ٹھہرایا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ جھوٹ اور ہتک عزت پر یقین رکھتے ہیں اور ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو جنون کی حدوں تک پہنچ جاتی ہے۔ جیٹلی نے وزرائے اعلیٰ مغربی بنگال اور بہار ممتابنرجی اور نتیش کمار کو بھی ہدف تنقید بنایا کہ وہ کجریوال کی حمایت کررہے ہیں، اور کہا کہ انہیں چیف منسٹر دہلی کی باتوں سے خود کو برسرعام لاتعلق قرار دیتے ہوئے اپنی شخصیت کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرفینانس نے کہا کہ 2014 اور 2015ء کے بعض حقائق کا ذکر کرتے ہوئے کجریوال انہیں دہلی کرکٹ باڈی سے متعلق کیس میں نہیں گھسیٹ سکتے کیونکہ وہ 2013ء میں ہی کرکٹ ایڈمنسٹریشن چھوڑ چکے تھے۔ کجریوال کو ان کے سکریٹریٹ کے ایک آفیسر کے خلاف سی بی آئی کی تلاشی مہم کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف استعمال کردہ ان کی زبان پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ کوئی ریاست یا مرکزی زیرانتظام علاقہ اپنے ’’ناقابل قبول برتاؤ‘‘ سے بھی وفاقیت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT