Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / کجریوال نے ایم ایل اے کو ڈھال بنایا، مشرا کا الزام

کجریوال نے ایم ایل اے کو ڈھال بنایا، مشرا کا الزام

نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق وزیر کپل مشرا نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال پر تازہ حملہ چھیڑتے ہوئے اُنھیں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز کو بطور ڈھال استعمال کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا جبکہ پارٹی لیجسلیٹر سنجیو جھا نے باغی لیڈر کی جاریہ ہڑتال کے جواب میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جھا کو پولیس نے روک لیا جب وہ مشرا کی قیامگاہ کے باہر بھوک ہڑتال کے منصوبے کے ساتھ بڑھ رہے تھے۔ اُنھیں سرائے روہیلا پولیس اسٹیشن لیجایا گیا ۔ جھا نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرا اپنے دعوے کو ثابت کریں کہ اُنھوں نے وزیر صحت ستیندر جین کی جانب سے دو کروڑ روپئے کجریوال کو ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ کجریوال کو کھلے مکتوب میں مشرا نے مطالبہ کیاکہ پارٹی قائدین کے بیرونی دوروں کی تفصیلات کا افشاء کیا جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT