Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کجریوال نے عاپ قائدین اور وزراء کے ساتھ ہولی منائی

کجریوال نے عاپ قائدین اور وزراء کے ساتھ ہولی منائی

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے آج یہاں اپنی پارٹی کے دفتر پر سینئر قائدین اور وزراء کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا۔ دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ہولی پروگرام میں چیف منسٹر کجریوال کے علاوہ سرکردہ قائدین کمار وشواس، دلیپ پانڈے، سومناتھ بھارتی، امیت مشرا اور دیگر ارکان اسمبلی موجود تھے۔ قائدین نے ایک دوسرے کے چہروں پر گلال لگایا اور مٹھائی پیش کی جبکہ اس تقریب میں موجود عاپ کارکن اور نوجوان سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔ کجریوال نے اپنے پیغام میں تمام ہندوؤں ، مسلمانوں، سکھوں ، عیسائیوں اور دوسروں کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT