Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / کجریوال وزیراعظم سے ملاقات کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں : بی جے پی

کجریوال وزیراعظم سے ملاقات کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر الزام عائد کیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اپنی ملاقات کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور کہا کہ انہیں شعبدہ بازی میں ملوث ہونے کے بجائے مرکز کے ساتھ کام کاج کا رشتہ فروغ دینا چاہئے۔ صدر دہلی بی جے پی ستیش اپادھیائے نے کہا کہ کجریوال واحد غیر بی جے پی چیف منسٹر ہیں جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سیاسی نوعیت کا بیان دیا جبکہ وزیراعظم کے خلاف عام آدمی پارٹی سربراہ مسلسل شخصی مہم چلاتے رہتے ہیں۔ اس ملک میں لگ بھگ 20 غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ ہیں اور کئی وقفہ وقفہ سے وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہیں لیکن ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی چیف منسٹر نے ملاقات سے باہر آ کر اس طرح کا سیاسی بیان دیا جیسے کجریوال نے کیا ہے۔ اپادھیائے نے کہا کہ کجریوال کو سب سے پہلے مرکز کے ساتھ اچھے روابط کو فروغ دینا چاہئے نہ کہ وہ میڈیا کے روبرو شعبدہ بازی کا کھیل کھیلیں۔ کجریوال کو ضرور واقف رہنا چاہئے کہ وزیراعظم مودی نے ہی ٹیم انڈیا کا نعرہ دیا اور تمام چیف منسٹروں کو یکجا کیا اور مرکزی مالیہ میں ریاست کے فنڈس کا مسئلہ اٹھایا۔

TOPPOPULARRECENT