Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کجریوال پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کی ایک روزہ پولیس تحویل

کجریوال پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کی ایک روزہ پولیس تحویل

نئی دہلی ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے اُس خاتون کو جس نے چیف منسٹر اروند کجریوال پر یہاں حکومت کے طاقت۔ جفت تجربے کی تکمیل پر منعقدہ ریلی میں سیاہی پھینکی، آج ایک روزہ پولیس تحویل میں دے دیا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سنیل کمار نے بھاؤنا اروڑہ کو کل تک کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا جبکہ تحقیقاتی ادارہ نے کہا کہ اس واقعہ کے پس پردہ حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے اُس کو تحویل میں رکھ کر تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔ بند دروازے کی کارروائی میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 26 سالہ بھاؤنا کی تحویل درکار ہے تاکہ یہ تحقیقات کی جاسکے کہ آیا اس معاملے میں کوئی دیگر اشخاص ملوث ہیں جنھوں نے اُس کے ساتھ سازش رچائی۔

TOPPOPULARRECENT