Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / کجریوال کیخلاف جیٹلی کا 10 کروڑ کا تازہ مقدمہ

کجریوال کیخلاف جیٹلی کا 10 کروڑ کا تازہ مقدمہ

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف ہتک عزت کا تازہ دیوانی مقدمہ 10 کروڑ روپئے کا ہرجانہ طلب کرتے ہوئے دائر کیا ہے کیوں کہ آخرالذکر کے وکیل نے مبینہ طور پر گزشتہ ہفتہ عدالت میں اُن کے خلاف قابل اعتراض لفظ استعمال کیا۔ جیٹلی جن کے پاس فینانس اور ڈیفنس کے دو قلمدان موجود ہیں، اُنھوں نے کجریوال کے کونسل رام جیٹھ ملانی کے اِس بیان پر تازہ مقدمہ دائر کیا جس میں اُنھوں نے ہتک عزت کے ایک اور کیس کی کارروائی کے دوران کھلی عدالت میں اُن کی تضحیک کی۔ جیٹلی نے عام آدمی پارٹی سربراہ اور 5 دیگر پارٹی قائدین کے خلاف پہلے ہی ایک کیس دائر کیا تھا۔ نامور وکیل نے 15 اور 17 مئی کو دہلی ہائیکورٹ میں مرکزی وزیر پر جرح کے دوران بعض الفاظ استعمال کئے جن پر جیٹلی معترض ہوئے۔ ایڈوکیٹ مانک ڈوگرا جو جیٹلی کی پیروی کررہے ہیں، اُنھوں نے کہاکہ کجریوال کے خلاف ہتک عزت کا تازہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے کیوں کہ اُنھوں نے اپنے وکیل کے ذریعہ کھلی عدالت میں بے عزت کرنے والی زبان استعمال کی جسے آرڈر شیٹ میں ریکارڈ بھی کیا گیا۔ اِس سے علیحدہ مقدمہ داخل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT