Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / کجریوال کی عاجلانہ ٹرائیل کیخلاف عرضی خارج

کجریوال کی عاجلانہ ٹرائیل کیخلاف عرضی خارج

نئی دہلی 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کی وہ عرضی خارج کردی جس کے ذریعہ اُن کے اور پانچ دیگر عام آدمی پارٹی قائدین کے خلاف مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے دائر کردہ ہتک عزت مقدمے کی عاجلانہ سماعت کیلئے جج کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے کہاکہ کجریوال اور عاپ لیڈر اشوتوش کی سنگل جج کے 26 جولائی والے فیصلے کے خلاف اپیل غلط مقصد کے ساتھ داخل کی گئی اور محاسن سے عاری ہے۔ اس لئے اپیل خارج کی جاتی ہے۔ اُنھیں (عاپ قائدین) یہ اپیل دائر نہیں کرنا چاہئے تھا۔

TOPPOPULARRECENT