Monday , September 25 2017
Home / دنیا / کجریوال ۔ مودی اتحاد بھی ممکن : پرشانت بھوشن

کجریوال ۔ مودی اتحاد بھی ممکن : پرشانت بھوشن

واشنگٹن ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر شدید تنقید کرتے ہوئے دوست سے دشمن بننے والے پرشانت بھوشن نے دعویٰ کیا ہیکہ عام آدمی پارٹی لیڈر موقع ملے تو شخصی فائدوں کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ بھوشن جو موجودہ طور پر امریکہ کے نجی دورہ پر ہیں، وہ کل شب یہاں ہندوستانی ۔ امریکیوں اور ہندوستانی شہریوں کے چھوٹے گروپ سے مخاطب تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس روز کجریوال کو صورتحال اپنے حق میں سازگار معلوم ہو تو مودی کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ اس تعلق سے مجھے کچھ شائبہ نہیں۔ بھوشن کے ریمارکس کا پس منظر کجریوال زیرقیادت دہلی حکومت اور مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کے درمیان گذشتہ ایک سال سے مختلف مسائل پر جاری کشاکش ہے۔ جہت کار اور وکیل بھوشن جنہوں نے عام آدمی پارٹی گذشتہ سال چھوڑ دینے کے بعد یوگیندر یادو کے ساتھ سوراج ابھیان کی بنیاد ڈالی، انہوں نے کہا کہ انہیں کجریوال کی دغابازیوں کو ابتداء میں تاڑنے میں ناکامی کا افسوس ہے۔ کجریوال نے مجھے اور یوگیندر کو استعمال کیا۔

 

قتل پر سعودی شخص کا سر قلم
ریاض ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے ایک شہری کو آج قتل کا مرتکب پائے جانے پر سزائے موت دی، جس کے ساتھ رواں سال سلطنت میں سر قلم کئے جانے کی تعداد بڑھ کر 94 ہوگئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ عماد ال عشمیس ایک ہم وطن کو کسی جھگڑے پر گولی مار کر قتل کردینے کا مرتکب پایا گیا۔ سعودی عرب میں سزائے موت کی تعمیل زیادہ تر تلوار سے سر قلم کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔ سعودیہ میں ایسی سزاء قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے معاملوںمیں دی جاتی ہے۔ ویسے جدری میں ایک ہی روز 47 افراد کو ’’دہشت گردی‘‘ پر سزائے موت دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT