Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / کرائم برانچ آفس میں کانسٹبل کا قتل

کرائم برانچ آفس میں کانسٹبل کا قتل

احمدآباد ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 37 سالہ پولیس کانسٹبل کو آج یہاں ہائی سکیورٹی والے سٹی کرائم برانچ آفس کے اندرون ہلاک کردیا گیا ، جو مبینہ طور پر لوٹ مار والے کیس کے ایک مشتبہ ملزم کی کارستانی ہے، جو جرم کے ارتکاب کے بعد جائے واردات سے فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ ایلیٹ فورس کے امیج کیلئے الجھن کے مترادف ہے، جو جرائم کو حل کرنے کی بڑی ساکھ رکھتی ہے اور یہ واقعہ کرائم برانچ میں تعینات تین سطح کی سکیورٹی کے باوجود پیش آیا ہے۔ مقتول کانسٹبل کی نعش اس واقعہ کے لگ بھگ تین گھنٹوں بعد آج صبح تفتیشی روم سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ کانسٹبل چندرکانت مکوانا کو ہسٹری شیٹر اور منشیات کی تجارت میں ملوث منیش بلائی نے قتل کیا ہے۔

 

آر ایس ایس، بی جے پی والوں کے
مقدمات میں عدالتی عمل تہس نہس
کانگریس کا ردعمل
نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ دہشت کے ایسے تمام کیسوں میں جہاں آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ ملوث ہیں، عدالتی عمل کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور تحقیقاتی اداروں کو زعفرانی ایجنڈہ کو پھیلانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ دائیں بازو والے انتہا پسندوں کے کیسوں میں اپنا بیان بدلنے والے گواہ یشپال بھڈانا کے الزام پر ردعمل میں پارٹی ترجمان رندیپ سرجے والا نے گزشتہ روز کہا کہ یہ تمام لوگ بی جے پی برسراقتدار آنے کے بعد منحرف ہوئے اور این آئی اے متعلقہ عدالتی عمل کو ناکام بنانے کا ہتھیار بن چکا ہے۔ حتیٰ کہ جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر زراعت رندھیر سنگھ بھی ایک مبینہ ہندوتوا کٹرپسند سنیل جوشی سے لاعملی ظاہر کرتے ہوئے اپنا بیان بدلا ہے۔

TOPPOPULARRECENT