Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے ’13 افراد ہلاک‘

کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے ’13 افراد ہلاک‘

کراچی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک ون میں پیش آیا ہے۔ بچاؤ کاری اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ مہلوکین بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔ جھگیوں سے نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے کے ایم سی کا عملہ، علاقے کے مکین، پولیس اور رینجزز کے جوان امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں۔ یہ علاقہ کراچی یونیورسٹی کے سامنے ہے جہاں پر لوگوں نے جھگی جھونپڑیاں قائم کر رکھی ہیں اور کراچی انتظامیہ نے بارہا ان سے خالی کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT